برلن، 27 فروری 2023 /PRNewswire/ — مینوفیکچرنگ، توانائی، اہم انفراسٹرکچر، انٹرپرائزز اور حکومت کو عالمی معیار کے سائبر سیکیورٹی سولوشنز فراہم کرنے والی کمپنی پروٹیلیئن 16 تا 18 مارچ تک دبئی میں گلف گلوبل انفارمیشن سکیورٹی کانفرنس اور نمائش (GISEC گلوبل) 2023 میں اپنے محفوظ مواصلاتی سولوشنز پیش کرے گی۔
پروٹیلیئن نیٹ ورک سیکورٹی، محفوظ مواصلات، زیرو ٹرسٹ پر مبنی صنعتی / IoT سیکورٹی، طاقتور انکریپشن اور شاندار کارکردگی کے سولوشن فراہم کر کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اپنے صارفین اور شراکت داروں کے نیٹ ورک کو بڑھا رہی ہے۔ پروٹیلیئن کا پوائنٹ ٹو پوائنٹ منفرد طریقہ کار تمام ٹریفک کے لیے حقیقی اینڈ ٹو اینڈ انکریپشن فراہم کرتی ہے۔ پروٹیلیئن سولوشنز LAN کے اندر ہی ٹریفک کو انکریپٹ کر دیتے ہیں، جو انہیں اندرونی طور پر درپیش خطرات کے خلاف حتمی دفاع بناتے ہیں۔ ان کے انتظام کا جدید کلیدی طریقہ کار پہلے سے مشترکہ ہم آہنگی کی حامل کلیدوں کا استعمال کرتا ہے اور اس میں کوئی بلاوجہ تعامل اور سرٹیفکیٹ شامل نہیں ہوتا۔ یہ قابل اعتماد کنیکٹوٹی اور روانی میں حائل ہونے والے ممکنہ حملوں سے مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
تقریباً ایک دہائی سے MENA کے علاقے میں سب سے بڑے کاروباری پلیٹ فارمز میں سے ایک کے طور، GISEC ایک با اثر سائبر سیکیورٹی نمائش ثابت ہو گی، جو نجی اور حکومتی دونوں شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر فیصلہ سازوں اور سائبر ماہرین کو ایک مقام پر اکٹھا کرے گی۔
جوزیف والکلا، سی ای او پروٹیلیئن GmbH برلن نے کہا "ہمیں اپنی کامیابی کو آگے بڑھانے اور MENA کے علاقے میں اپنی ترقی کو وسعت دینے پر خوشی ہے۔ GISEC ہمیں نئے ممکنہ صارفین اور کاروباری شراکت داروں سے ملنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ ہمارے سولوشنز ان کے اہم سائبر چیلنجوں کو کیسے ممکنہ حل فراہم کر سکتے ہیں۔”
پروٹیلیئن GISEC میں، اپنے ایسے محفوظ مواصلاتی سولوشنز کی نمائش کرے گی جن میں زیادہ سے زیادہ سہولت، فعالیت اور افادیت کے ساتھ سب سے مضبوط دستیاب اینکریپشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بڑے ہموار طریقے سے GDPR کے مطابق محفوظ VoIP، چیٹ، گروپ چیٹ اور ٹیکسٹ کو استعمال میں آسان ایک ایپ میں یکجا کرتا ہے۔ یہ ملٹی پلیٹ فارم ایپ زیادہ سے زیادہ سہولت اور پیداواری صلاحیت کے لیے سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر کام کرتی ہے۔
GISEC میں پروٹیلیئن سے ملنے کے لیے ہال 4 میں موجود بوتھ SP68 پر تشریف لائیں۔
پروٹیلیئن کے بارے میں
پروٹیلیئن نے سیکورٹی کو نئے سرے سے واضح کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے۔ اس کا فراہم کردہ سیکیورٹی پلیٹ فارم کثیر جہتی اور تقسیم شدہ نیٹ ورکس کی بغیر کسی رکاوٹ کے تحفظ کے ذریعے زیادہ سیکیورٹی، لچک اور کارکردگی کو ایک ہی جگہ پر اکٹھا کرتا ہے۔
پروٹیلیئن سولوشنز نیٹ ورک کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم و سپورٹ کرتا ہے؛ جس کی مدد سے کلائنٹس کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ اپنی سیکیورٹی میں نمایاں بہتری حاصل کرنے کے لیے پروٹیلیئن سلوشنز کی مدد سے انہیں پوشیدہ بناتے ہوئے اپنے موجودہ میراثی نظام کو تیزی اور مؤثر طریقے سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ کمپنی کے بارے میں مزید معلومات یہاں دستیاب ہے: https://protelion.com/solutions/
لِنکڈ ان: https://www.linkedin.com/company/protelionllc
یوٹیوب: https://www.youtube.com/@protelion
تصویر- https://mma.prnewswire.com/media/2007823/Protelion.jpg
Logo – https://mma.prnewswire.com/media/2007824/Protelion__Logo.jpg
رابطہ: Protelion GmbH Oberwallstr. 24 D-10117 Berlin, Germany, فون: +49 30 206 43 66-0, ای میل: info@protelion.com